اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں‘

پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکر کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی درخواست پر چار ملکی سربراہی کانفرنس کا ملتوی ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارت کاری میں یہ روایت رہی ہے کہ اگر کسی ملک کا سربراہ اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر دے تو اس بات کو کریدنے کے بجائے اُس ملک پر اعتبار کیا جاتا ہے کہ اُس کے پاس واقعی کوئی معقول وجہ ہو گی۔