پاکستان میں پٹرول اور سی این جی سستی

آخری وقت اشاعت:  پير 1 اکتوبر 2012 ,‭ 03:32 GMT 08:32 PST

پاکستان میں ہر ہفتے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے

حکومت پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے سی این جی اور پٹرول کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی قیمت کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا کے مطابق پٹرول کی قمیت میں چھ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت ایک سو دو روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں چودہ پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قمیت ایک سو تیرہ روپے سولہ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

گاڑیوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی قدرتی گیس’ سی این جی‘ کی قمیت میں بھی کمی کی گئی ہے۔

ریجن ون یعنی صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن( راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان) میں سی این جی کی قیمت میں پانچ روپے انچاس پیسے کی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 93.79 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سے ریجن ٹو یعنی صوبہ سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں پانچ روپے دو پیسے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 85.68 روپے فی کلوگران مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہر ہفتے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔

تیئیس ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں ایک روپے تہتر پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سینتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔


اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔