ملالہ یوسفزئی پر آپ کے تاثرات

آخری وقت اشاعت:  بدھ 10 اکتوبر 2012 ,‭ 14:01 GMT 19:01 PST

ملالہ یوسفزئی پر حملہ صرف ایک لڑکی پر حملہ نہیں بلکہ پوری قوم کے دل پر ایک چوٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر اور پیغامات کے ذریعے یہ اظہار کیا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگ رات بھر سو نہیں سکے اور ان کے دماغ سے یہ واقع مٹتا ہی نہیں۔

بی بی سی اردو جاننا چاہتا ہے کہ آپ کے جذبات کیا ہیں، جب آپ کو پتا چلا کہ ملالہ پر حملہ ہوا ہے تو آپ نے کیا سوچا؟ کیا آپ کو صرف دکھ ہوا یا آپ نے سمجھا کہ یہ صرف ایک لڑکی پر حملہ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ اور ہے۔

آپ ہمارے ذریعے پوری دنیا سے اپنے جذبات کو شیئر کر سکتے ہیں جو آپ کے دل میں ہیں، جو آپ سوچتے ہیں یا سمجھتے ہیں۔

ہمیں آپ کے پیغامات ویڈیو کی شکل میں یا تصاویر کی شکل میں چاہیئں۔ آپ کی ویڈیو بیس سیکنڈ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور پیغام میں واضع طور پر کہیں کہ آپ یہ پیغام بی بی سی اردو کے ذریعے دے رہے ہیں تاکہ ہمیں اسے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔

آپ اپنا پیغام ویڈیو کی شکل میں ریکارڈ کر کے ہمیں مندرجہ ذیل طریقے سے بھجوا سکتے ہیں۔

آپ ہمیں اپنے ویڈیو پیغامات کلِک اس صفحے کے زریعے بھیج سکتے ہیں۔

برائے مہربانی اپنا نام، ای میل ایڈریس اور اپنی ویڈیو یا تصویر سے متعلق معلومات بھیجنا نہ بھولیے۔ ہو سکتا ہے کہ ہمیں آپ سے رابطہ کرنا پڑے اس لیے اپنا فون نمبر بھی لکھنا نہ بھولیے۔

ویڈیو یا تصویر بناتے وقت برائے مہربانی اپنی یا کسی دوسرے کی جان خطرے میں نہ ڈالیے، کوئی غیر ضروری خطرہ نہ مول لیجیے اور نہ ہی قانون کو ہاتھ میں لیجئیے۔ برائے مہربانی بی بی سی کے قواعد و ضوابط کا مطالعہ ضرور کر لیں۔

ہمیں مواد بھیجنے کا مطلب ہے کہ آپ بی بی سی کے کلِک قواعد و ضوابط سے متفق ہیں۔

اہم ہدایات

رائے دینے کے قوانین کلِک یہاں پڑھیں۔

پیغامات یا تبصرہ کلِک کیسے بھیج سکتے ہیں؟

کلِک شکایت کیسے درج کروائی جائے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔