شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 6 دسمبر 2012 ,‭ 05:03 GMT 10:03 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعرات کی صبح امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے تیرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں مبارک شاہی میں حملہ کیا۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ حکام کے مطابق امریکی ڈرون نے ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ازبک شخص بھی ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے گزشتہ کئی سال سے جاری ہیں۔ ان حملوں میں پاک امریکہ تعلقات کے دوران کمی یا وقتی تعطل آتا ہے تاہم یہ حملے مکمل طور پر کبھی بند نہیں ہوئے۔

گزشتہ سال نومبر میں سلالہ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر نیٹو کے فضائی حملے کے بعد ان ڈرون حملوں میں تعطل آیا تھا تاہم کچھ عرصے کے بعد حملوں کا آغاز دوبارہ ہو گیا۔

پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف نے ان حملوں کے خلاف اسلام آباد سے قبائلی علاقہ جات تک ریلی بھی کی تھی۔

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔