کوئٹہ کے قریب دومسافر بسوں پر حملہ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 18:14 GMT 23:14 PST

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے قریب مسلح افراد نے دو مسافر بسوں پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں تین مسافر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

مسلح افراد نے دو مسافروں کو اغوا بھی کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بسیں کوئٹہ سے لاہور اور صادق آباد جا رہی تھیں کہ کوئٹہ سے تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مچھ کے مقام پر مسلح افراد نے بسوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافر مچھ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔