کراچی میں موبائل فون سروس معطل

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 07:50 GMT 12:50 PST

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعہ کو موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شہر میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے فون سروس بند کی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سروس کی بندش کی وجہ نمازِ جمعہ کے موقع پر دہشتگردی کی کوشش کے بارے میں ملنے والی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح نو بجے موبائل کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس معطل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

موبائل فون سروس کی اس اچانک بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماضی میں کراچی میں دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس بند کی جاتی رہی ہے لیکن اس کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جاتی تھی۔

محرم الحرام میں بھی دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پاکستان کے انچاس بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔