قاف لیگ بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی حامی

آخری وقت اشاعت:  منگل 1 جنوری 2013 ,‭ 23:13 GMT 04:13 PST

ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک میں ’نیک اور پارسا‘ قیادت کو ڈھونڈنے کے لیےانتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی تجویز پیش کی ہے

پاکستان کی مرکزی حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت نے ملک میں انتخابی اصلاحات تک انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کی اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے’مشن‘ میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

کلِک انتخابات میں تاخیر خلاف آئین نہیں ہوگا: طاہر القادری

کلِک طاہر القادری کی واپسی: جواب کم سوال زیادہ

سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ چودھری شـجاعت حسین نے کہا کہ مولانا طاہر القادری کے ’مشن‘ کی حمایت کریں گے کیونکہ ان کے خیال میں ڈاکٹر قادری کے مشن سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ طاہر القادری نے ظلم کے خلاف مہم چلائی ہے، اور ان کے مشوروں پر عمل کرنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے بتایا کہ ان کے طاہرالقادری کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں میں پنجاب کی حکومت نے دھاندلی کی لیکن الیکشن کمیشن نے اس کو ئی نوٹس نہیں۔ نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔

ادھر حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے چودہ جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کیا۔

ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ وہ انتخابات کا التوا نہیں چاہتی لیکن وہ انتخابی اصلاحات کے مطالبے کی حامی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔