اردن: ’جنرل کیانی اور جان کیری کی ملاقات‘

آخری وقت اشاعت:  پير 25 مارچ 2013 ,‭ 17:32 GMT 22:32 PST

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی وزیر خارج جان کیری سے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بات چیت کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات اردن میں ہوئی۔

بیان کے مطابق جنرل کیانی پہلے سے طے شدہ دورے پر چوبیس تاریخ کو اردن پہنچے جبکہ جان کیری مشرق وسطیٰ کے دورے پر اردن میں تھے۔

جنرل کیانی اور جان کیری کی ملاقات چوبیس تاریخ کت رات کو ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مفاہمتی عمل کے علاوہ جنوبی ایشیا کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد غیر اعلانیے دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔