بیلسٹک میزائل حتف کا ’کامیاب‘ تجربہ

پاکستان نے بدھ کی صبح درمیانی درجے کے بیلسٹک میزائل حتف چار شاہین ایک کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اس میزائل میں رینج اور تکنیکی اعتبار سے بہتری لائی گئی ہے۔

یہ میزائل ایٹمی اور روائتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حتف چار نو سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس بیلسٹک میزائل تجربے کو ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خلد احمد قدوائی، چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے دیکھا۔

حتف چار کے کامیاب تجربے کے بعد ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خلد احمد قدوائی نے کہا کہ اس سے ملک کی دفاعی صلاحیت اور بہتر ہوئی ہے۔

اسی بارے میں