اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اپنی عورتوں کو باہر کیوں نکالیں؟‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلعے صوابی میں گذشتہ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے والی خواتین کی شرح صفر فیصد رہی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لیے اس دفعہ اس جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ صوابی میں خواتین کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کے لئے سرگرم ایک مقامی خاتون شاہانہ بتاتی ہیں کہ اکثر گھر کے سربراہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کر دیتے ہیں ۔