الیکشن 2013 کے نتائج

گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 83، این اے 254 ، پنجاب میں پی پی51 ، پی پی 217 اور پی پی 254، سندھ میں پی ایس 64 اور پی ایس 95 جبکہ بلوچستان میں پی بی 32 میں امیدواروں کی انتقال کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41، این اے 46، این اے210، این اے 229 اور این اے 230 کے کچھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو گی جبکہ این اے 171 اور این اے 269 کا نتیجہ الیکشن کمیشن نے روک لیا ہے۔

صوبائی اسمبلیوں میں خیبر پختونخوا کے پی کے 71، پی کے 72 اور سندھ اسمبلی پی ایس 17، پی ایس 62 اور پی ایس 63 کے کچھ پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پنجاب اسمبلی کے پی پی 240 کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیبل میں دیے گئے تمام نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں۔