’39حلقوں 46 سٹیشنز پر ووٹرز سے زیادہ ووٹ پڑے‘

پاکستان میں انتخابات کو مانیٹر کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن فیفن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 39 حلقوں میں ایسے پولنگ سٹیشنز ہیں جہاں ووٹ ڈالنے کی شرح ایک سو فیصد سے زیادہ رہی۔

فیفن کے چیف ایگزیکٹو مدثر رضوی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیفن نے 8119 پولنگ سٹیشنز پر اپنے تربیت یافتہ نمائندوں کے ذریعے ووٹر ٹرن آؤٹ کا تجزیہ کیا ہے۔

’قومی اسمبلی کے 39 حلقوں میں آٹھ ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشنز میں سے 46 پولنگ سٹیشن ایسے تھے جہاں سو فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔‘

فیفن کے منتظم اعلیٰ مدثر رضوی نے کہا ’الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے نتائج کو حتمی شکل دینے سے قبل الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ ہر پولنگ سٹیشن کے اعداد و شمار کو منظر عام پر لائے۔‘

فیفن کی جانب سے دی جانے والی فہرست کے مطابق ان حلقوں اور پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔