حکیم اللہ محسود کا بی بی سی کے ساتھ خصوصی انٹرویو

Image caption حکیم اللہ محسود نے اس انٹرویو میں پاکستان حکومت سے مذاکرات پر بھی بات کی

تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے طویل عرصے کے بعد ایک انٹرویو میں حکومت کے ساتھ امن مذاکرات، پاکستان میں شدت پسندی کی لہر کے خاتمے کے امکانات اور ڈرون حملوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

یہ انٹرویو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر برطانوی وقت کے مطابق شام چار بجے (پاکستان میں رات آٹھ بجے) پڑھا جا سکے گا۔ اسی وقت بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام ’سیربین‘ کے سامعین اس انٹرویو کی تفصیل ریڈیو پر سن سکیں گے۔

وڈیو پر دستیاب یہ انٹرویو بی بی سی اردو کے ٹیلی وژن پروگرام ’سیربین‘ پر بھی رات گئے دیکھا جا سکے گا۔اور ساتھ ہی یہ وڈیو انٹرویو ہماری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔