’حکومت شفاف الیکشن کروا ہی نہیں سکتی‘

Image caption عمران خان نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام انھیں ووٹ دےگی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت شفاف الیکشن کروا ہی نھیں سکتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’ان کی تاریخ دیکھ لیں جو الیکشن ہوتے ہیں ان میں دھاندلی ہوتی ہے، اور ساری جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے‘

احتساب بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف خیبر پختونخواہ کی حکومت واقعی احتساب کرنا چاہتی ہےاور ہمارا جو احتساب سیل ہوگا وہ وزیراعلی کا اور وزاء کو بھی پکڑ سکےگا۔

عمران خان نے کہا کہ 1997 سے پاکستان میں احتساب بل دیکھ لیں اور خیبر پختونخواہ کے بل دیکھ لیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت قیام امن میں ناکام ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع دیا جائے تو ان کی جماعت سندھ میں امن بحال کر سکتی ہے۔

عمران خان نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام انھیں ووٹ ویں گی۔

عمران خان نے سندھ کے دورے کے دوران مختلف جلسوں سے خطاب کیا۔گذشتہ روز ان کی قیادت میں کراچی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔انھوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کنونشن سے خطاب بھی کیا۔

بلدیاتی انتخابات سے قبل عمران خان یہ نعرہ لگارہے ہیں کہ پچھلی بار تو میچ فکس تھا لیکن اب انکی بار ی ہے۔

اسی بارے میں