’افغان سرحدی پولیس کی جانب سے 25 مارٹر فائر کیے گئے‘

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ذرائع کے مطابق یہ مارٹر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے ترخوبی کیمپ سے فائر کیے گئے تھے

پاکستان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز افغانستان کی جانب سے مارٹر پاکستان میں گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں مارٹر فائر ہونے کا سلسلے ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔

مارٹر گرنے کا یہ سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق یہ مارٹر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے ترخوبی کیمپ سے فائر کیے گئے تھے۔

پاکستانی عسکری ذرائر کے بقول تقریباً دو گھنٹوں میں پچیس مارٹر فائر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مارٹر سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے اس واقعے کے بعد احتجاج کیا ہے۔

اسی بارے میں