کوئٹہ: دھماکے میں دو ہلاک، 16 زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین گاڑیوں سمیت تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن مبین احمد نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کی سہ پہر ہوا، جس میں تین گاڑیوں سمیت تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد حادثے کی جگہ پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جنھوں نے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں