پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفی پیش

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption 371 کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی تعداد 30 ہے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمود الرشید نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 28 اراکینِ پنجاب اسمبلی کے استعفے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے۔

میاں محمود الرشید یہ استعفے بدھ کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے حوالے کیے۔

371 کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی تعداد 30 ہے۔

محمود الرشید نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی نگہت انتصار اور جہانزیب کچھی سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جمع کروائے جانے والے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے منظور کرنے ہیں۔ وہ استعفوں کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریک انصاف کے استعفی تاحال منظور نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ خیبر پختونخواہ کےسوا تحریک انصاف کے تمام اراکین پارلیمان مستعفی ہوجائیں گے۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی مخلوط حکومت ہے اور عمران خان نے کہا تھا کہ وہاں سے استعفی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اسی بارے میں