’ابو واہگہ پر نہیں جا رہے تھے لیکن ہم گیے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ابو واہگہ نہیں جانا چاہتے تھے۔۔۔‘

لاہور کے قریب پاکستان اور انڈیا کو ملانے والی واہگہ سرحدی راہداری پر اتوار کی شام ہونے والے خودکش بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آج تدفین کی گئی۔ اِس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے۔ آج بھی واہگہ کی سرحد پر پرچم اُتارنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی شائقین خاصی تعداد میں موجود تھے۔ اِس سے قبل تقریب کو عام لوگوں کے لیے تین دن تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ لاہور سے شاہ زیب جیلانی۔