اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سویلین کنٹرول مضبوط نہ ہو سکا‘

پانچ برس قبل پاکستان کے لیے امریکہ کی اقتصادی اور فوجی امداد کے کیری لوگر بل کے ذریعے پاکستان میں جمہوری حکومت کی برتری یقینی بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ کیری لوگر امدادی بل کی مدت 2014 میں ختم ہوجائے گی۔ بی بی سی اردو سروس نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ بل ماضی میں کس قدر بار آور ثابت ہو سکا اور مستقبل میں کیا امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ کیری لوگر امدادی بل پر پاکستان کی فوج نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔

شریک گفتگو ہیں، واشگٹن میں مقیم ڈاکٹر احسان احراری، جو امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹا گون میں نجی سطح پر مشاورت سے منسلک رہ چکے ہیں اور پاکستان سے ڈاکٹر اعجاز حسین جو پاکستان میں سول اور فوجی حکومت کے مابین تعلقات پر ایک کتاب کے مصنف ہیں۔بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے سب سے پہلے ڈاکٹر احسان احراری سے یہ پوچھا کہ کیری لوگر بل کو کس طرح مشروط بنایا گیا تھا اور کیا سویلین حکومت کو استحکام کی طرف لے جانے کا مقصد کسی حد تک ہی سہی پورا ہوسکا؟