اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تیل کی مشکل کیسے آسان ہو؟

ایسے میں جبکہ دنیا بھر میں تیل کی بہتات ہے اور قیمتیں گر چکی ہیں۔ پاکستان خصوصاً صوبہ پنجاب کے عوام بوند بوند تیل کو ترس رہے ہیں۔ بی بی سی اردو سروس نے جنوبی ایشیا میں تیل کی صنعت سے وابستہ صحافی نریندر تنیجا سے بات کی۔ اور سب سے پہلے یہ پوچھا کہ پاکستان تیل کے بحران سے کیوں دوچار ہے، یہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے، یا ملکی ضروریات سے نمٹنے کےلیے اقتصادی ڈھانچہ موجود نہیں، یا کوئی اور وجہ۔