بنگلہ دیشی اوپنروں کی شاندار بیٹنگ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بنگلہ دیشی اوپنروں، امرؤالقیس اور تمیم اقبال نے پاکستان کی برتری 23 رنز تک محدود کر دی ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی اوپنروں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 273 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 628 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور اس طرح پاکستان کو 296 رنز کی برتری ہوئی جو اب صرف 23 رنز کی رہ گئی ہے۔

اوپنر تمیم اقبال نے 138جبکہ امرؤالقیس نے 132 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلی سکور کے لیے کلک کریں

پرانے کپتان کی قسمت بدلنے والی ہے

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے تھے

جواب میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اوپنر محمد حفیظ 224 رنز کے ساتھ سرِ فہرست رہے جبکہ تاہم ان کے ساتھی اوپنر سمیع اسلم تاج اسلام کا شکار بن گئے۔

محمد حفیظ نے 23 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 332 گیندوں پر 224 رنز بنائے۔

اظہار علی اور اسد شفیق نے انفرادی طور پر 83 رنز سکور کیے۔

نمایاں کارکردگی کا ظہارہ کرنے والوں میں وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی شامل تھے جنھوں نے 82 رنز بنائے۔

یونس خان قابلے ذکر اننگز نہ کھیل پائے انھوں نے 33 صرف 33 رنز بنائے۔ تاہم کبتان مصباح الحق نے تصف سنچری سکور کی اور 59 رنز بنانے کے بعد وہ بھی تاج اسلام کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض واحد کھلاڑی تھے جو ْعیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ ذولفقار بابر نے 11 جبکہ یاسر شاہ نے 13 رنز کا اضافہ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تاج اسلام چھ وکٹیں حاصثل کر کے کامیاب ترین بالر رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 14 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جو تمام کے تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔

اسی بارے میں