پالتو بلے کا قتل، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اِس کیس کی سماعت 13 مئی کو ہوگی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی لاہور ہائی کورٹ میں ایک پالتو بلے کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ درخواست پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مسعود کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عطیہ کی جانب سے موقف اِختیار کیا گیا ہے کہ اُن کے پالتو بلے کو بیمار ہونے کے باعث ویٹرنری ڈاکٹر کو دکھایا گیا جس نے غلط اِنجکشن لگا کر بلے کی جان لے لی۔

درخواست گزار کے وکیل عبدالرشید قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے بلے کا نام مون تھا اور اُس کی عمر اٹھارہ ماہ تھی۔

عبدالرشید قریشی کے مطابق نے اُن کی موکلہ کی جانب سے ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے۔

اِس کیس کی سماعت 13 مئی کو ہوگی۔

اسی بارے میں