ممتاز قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ انتقال کر گئے

Image caption عبدالحفیظ پیرزادہ ڈاکٹر مبشر حسن کے ہمراہ

پاکستان کے ممتاز قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ 80 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ لندن کے ایک ہسپتال میں کچھ عرصے سے زیرعلاج تھے۔

عبدالحفیظ پیرزادہ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

پاکستان کے 1973 کے آئین کی تشکیل میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں سنہ 2013 کے عام اتخابات میں مبینہ دھاندلی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف نے عبدالحفیظ پیرزادہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلز پارٹی میں ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی مشیر کے طور پر کیا تھا۔

وہ سنہ 1970 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیرتعلیم، وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر قانون کے عہدوں پر بھی تعینات رہے تھے۔

ان کے والد پیرزادہ عبدالستار بھی وزیراعلیٰ سندھ رہ چکے تھے۔