کراچی میں آستانے پر حملے میں دو افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption چار موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے زندہ پیر کے آستانے پر اندھا دھند فائرنگ کی: پولیس

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک آستانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی جی منیر شیخ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ مہران ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے زندہ پیر کے آستانے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی جی نے شبہ ظاہر کیا کہ واقعے میں شدت پسند ملوث ہو سکتے ہیں کیونکہ انھیں لوگوں کا مزاروں پر جانا پسند نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اورنگی کٹی پہاڑی کے قریب ایک آستانے پر دستی بم حملہ ہوا تھا۔ جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب ایک مزار پر زائرین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

کراچی میں سنہ 2010 میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں