لاہور میں آئل ٹینک میں آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پاکستان میں فیکڑیوں میں حفاظتی انتظامات کم ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آتے رہے ہیں( فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک آئل ٹینک میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برکی کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے آئل ٹینک میں آگ لگی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے فیکٹری کے سپروائزر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاہور میں گذشتہ ہفتے ایک فیکٹری کی چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فیکٹری کے ملبے کو ہٹانے کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

پاکستان میں فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور اس سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

اسی بارے میں