ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ’چار دہشت گرد ہلاک، دو فرار‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اتوار کی شب ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ گدائی کی حدود میں وڈور روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے ساتھ ملکر کی جانے والی ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ڈی جی خان میں ایم این اے کے کیمپ پر خودکش حملہ

وزیرِ داخلہ کے ڈیرے پر حملہ

سرکاری ٹی وی کے مطابق اتوار کی شب ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ گدائی کی حدود میں وڈور روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

فرار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر شعیب چیمہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں اہل تشیع کی مجلس، دربار سخی سرور اور سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر کے سامنے ایف سی کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

اسی بارے میں