پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty
Image caption گذشتہ برس زلزلے کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں بہت نقصان ہوا تھا

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاکستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ تھی۔ جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا جنوبی علاقہ بتایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں آنے والے زلزلوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو تھی۔تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان کے زلزلہ پیما سینٹر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش، افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 194 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پنجاب کے مختلف علاقوں، صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت میں بھی محسوس کیے گئے۔

مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شدید سرد موسم میں بھی لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسی بارے میں