نیو یارک میں کرین گر گئی، ایک ہلاک دو زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption کرین کے گرنے سے سڑک پر کھڑیں کئی کاروں کو نقصان پہنچا

امریکہ کے شہر نیو یارک کے علاقے لوئر مینہیٹن میں ایک بڑی کرین کے گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے اور اس کے اہلکاروں نےجائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

کرین جمعہ کی صبح براڈوے کے ساتھ ٹریبیکا کے علاقے میں گری۔

کرین کے گرنے سے سڑک پر کھڑی کئی کاریں اس کے نیچے آ کر دب گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مکہ مکرمہ میں کرین گرنے سے درجنوں ہلاک ہو گئے تھے

اسی بارے میں