لورالائی میں کوئلے کی کان میں حادثہ، تین کان کن ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ایسے حادثات میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ کان کنوں کی حفاظت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کو قرار دیا جاتا ہے

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کا واقعہ لوارائی میں دکّی کے علاقے میں پیش آیا ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے چار سو سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں جہاں ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں دکّی میں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں تین کان کن ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ دکّی کے علاقے میں ہی گذشتہ برس فروری کے مہینے میں بھی کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا جس میں متعدد کان کن مارے گئے تھے۔

ایسے حادثات میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ کان کنوں کی حفاظت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کو قرار دیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں