سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بچے کی ہلاکت

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شہر میں ہزاروں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز موجود ہیں تاہم انھیں کم تنخواہیں دی جاتیں ہیں اور ان کی ٹرینگ کم ہوتی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق ایک سکیورٹی گارڈ نے 11 سالہ بچے کو گولی مار دی۔

گذشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچے نے چہرے پر ڈراؤنا ماسک پہن رکھا تھا اور اس نے گارڈ کو ڈرانے کی کوشش کی جس کے جواب میں گارڈ نے بچے پر گولی چلا دی۔

زخمی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق شہر میں ہزاروں نجی سکیورٹی گارڈز موجود ہیں تاہم انھیں کم تنخواہیں دی جاتیں ہیں اور ان کی تربیت کم ہوتی ہے۔

بچے کے اہلِ خانہ کی جانب سے واقعے پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں