مردان میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ایک بازار میں ہونے والے ایک دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح مران کے خواجہ گنج بازار میں پیش آیا۔

٭ مردان میں سرکاری دفتر میں خودکش دھماکہ

* مردان میں بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی

٭ مردان میں نادرا کے دفتر پر خودکش حملہ، کم سے کم 26 افراد ہلاک

حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 11 میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

شدید زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت ابو بکر اور یحییٰ کے نام سے کی گئی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مردان میں ہی گذشتہ برس دسمبر میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں