برطانیہ کی فضاؤں میں ضربِ عضب کو خراج تحسین

تصویر کے کاپی رائٹ PAF
Image caption یہ ایئر شو رائل ایئر فورس بیس، فیئرفورڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے

پاکستان فضائیہ کے مطابق اس کا ایک سی 130 طیارہ برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2016 میں شرکت کے لیے پہنچ گیا ہے۔

پاکستان فضائیہ کے مطابق اس طیارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر مصوری کے ذریعے پاکستانی عوام اور آپریشن ضربِ عضب میں مسلح افواج کی قربانیوں اور دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ ایئر شو رائل ایئر فورس بیس، فیئرفورڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PAF
Image caption اس ایئر شو میں پاکستان فضائیہ کے ہوائی اور زمینی عملے پر مشتمل دستہ مختلف مقابلوں اور تقاریب میں شرکت کرے گا

اس ایئر شو میں پاکستان فضائیہ کے ہوائی اور زمینی عملے پر مشتمل دستہ مختلف مقابلوں اور تقاریب میں شرکت کرے گا۔

اس سے پہلے پاکستان فضائیہ کے سی 130 نے جولائی سنہ 2006 میں اس تقریب میں شرکت کی تھی اور تین اہم مقابلوں میں فاتح قرار پائے تھے۔

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کا شمار دنیا بھر میں سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں ہوتا ہے جس میں 50 سے زائد ممالک کے فوجی اور کلاسیک طیارے شریک ہوتے ہیں۔

اس ایئر شو میں منتظمین کے علاوہ مختلف ممالک کی فضائیہ، ہوائی کمپنیاں، ایروسپیس اور ٹیکنالوجی کی کمپنیاں شرکت کرتی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کا شمار دنیا بھر میں سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں ہوتا ہے جس میں 50 سے زائد ممالک کے فوجی اور کلاسیک طیارے شریک ہوتے ہیں

اسی بارے میں