چین میں والدین کے قتل کو چھپانے کے لیے 17 ہمسائے قتل کر دیے

چین کی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک شخص نے پیسے پر جھگڑے کے بعد اپنے والدین کو قتل کرنے اور اس جرم کو چھپانے کے لیے اپنے 17 ہمسایوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

چین کے دور افتادہ گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق اس شخص نے جن کو قتل کیا ان میں تین سالہ بچے سے لے کر 72 سالہ شخص بھی شامل ہے۔

جن 17 افراد کو اس شخص نے قتل کیا وہ کُل چھ خاندان تھے۔

اطلاعات کے مطابق یینگ شنگپی 20 کے پیٹے میں ہے اور وہ اپنے گاؤں بدھ کو پہنچا۔ شنگپی کو جمعرات کو حراست میں لیا گیا۔

میڈیا میں یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ اس شخص نے اپنے والدین اور ہمسایوں کو کیسے قتل کیا۔

یاد رہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر قتل کے واقعات چین میں بہت کم ہوتے ہیں اور اسلحے تک رسائی نہایت دشوار ہے۔

متعلقہ عنوانات