روی شنکر کے خواب کی تعبیر کو بیس برس لگ گئے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سُکنیا: ستار نواز روی شنکر کا خواب

انڈين کلاسیکل ميوزِک کو دنیا بھر میں مقبول بنانے والے ستار نواز روی شنکر سنہ دو ہزار بارہ میں اپنے آخری دنوں میں ایک خاص پروجيکٹ پر کام کر رہے تھے، جس کی شروعات اصل میں اُنہوں نے نوے کی دہائی میں کي تھی۔ سُکنيا نام کے اِس اوپيرا کو سٹيج تک پہنچنے ميں بيس برس لگے اور اِسے اگلے سال مئی میں پيش کيا جائے گا۔ بی بی سی کي نامہ نگار ثمرہ فاطمہ نے روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر سے اس بارے میں بات کی جو کہ خود ايک ستار نواز ہيں آج کل اِس اوپيرا کے لانچ کي تياري کر رہي ہيں۔