پاکستانی ’چائے والے‘ کے بعد اب ’ترکاری والی‘

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption لوگوں نے اس تصویر پر خوب کمنٹس دیے

پاکستانی چائے والے ارشد خان کے بعد اب نیپال کی ایک سبزی والی نے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ ایک علاقائی بازار میں سبزی فروخت کرنے والی اس لڑکی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد 'ترکاری والی' ٹرینڈ کرنے لگا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption نیپال کی ترکاری والی

سبیہ ساچی پوہان ہینڈل سے سبیہ ساچی پوہان نے لکھا: 'جب خوبصورتی اور کڑی محنت کو ملایا جائے تو نتیجہ نکلتا ہے نیپال کی ترکاری والی، سوشل میڈیا فیم زندہ باد۔'

روی نیپ ہینڈل سے روی نے لکھا: 'نیپال کی ترکاری والی نے اپنے شکل و صورت سے انٹرنیٹ پر قبضہ کر لیا۔'

کچھ لوگوں نے تو 'ترکاری والی' اور 'چائے والے' کی شادی کی تجویز بھی دے ڈالی۔