سشما سوراج کے گردے فیل، ٹرانسپلانٹ کے لیے ٹیسٹ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سشما سوراج کافی دنوں سے صحت کے مسائل سے دو چار رہی ہیں

انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوارج نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے گردے خراب ہونے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ان کا علاج چل رہا ہے۔

بدھ کی صبح انھوں نے ٹویٹ کیا: 'میں ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس) میں بھرتی ہوں۔ میرے گردے خراب ہو گئے ہیں۔ گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے میرے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ بھگوان کرشن مجھ پر مہربان ہوں۔'

64 سالہ سشما سوارج کی صحت گذشتہ کچھ دنوں سے خراب چل رہی تھی۔ انھیں سب سے پہلے ہسپتال میں امراض قلب کے علاج کے لیے بھرتی کیا گیا تھا اور ہسپتال سے واپسی سے قبل ہی ان کے گردے ناکام ہونے کی خبر آئی ہے۔

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایسے پہلے شخص تھے جنھوں نے سشما کے ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SUSHMA SWARAJ TWITTER HANDLE
Image caption وہ ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی تھیں اور بہت سے لوگ انھیں فالو کرتے تھے

راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا نے بھی سشما سوراج کے صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا: 'سشما جی میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں۔'

سشما سوراج کو چند روز پہلے پہلے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا اور پروفیسر بلرام یرن ان کا علاج کر رہے ہیں۔

سشما سوراج کافی دنوں سے صحت کے مسائل سے دو چار رہی ہیں۔

وہ ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی تھیں اور بہت سے لوگ انھیں فالو کرتے تھے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں