’ہمارا بچہ دودھ کے بغیر بِلک رہا ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہمارا بچہ دودھ کے بغیر بِلک رہا ہے‘

بھارت میں ایک ہزار اور پانچ سو روپئے کے نوٹوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پرانے نوٹوں کو بدلنے کے لیے لاکھوں لوگ روزانہ بینکوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ لیکن گھنٹوں تک انتظار کے بعد بھی بیشتر لوگ بینک اور اے ٹی ایم کے دروازے تک نہیں پہنچ پاتے ۔ عام لوگوں کی ناراضی بڑھتی جا رہی ہے ۔قطاروں میں کھڑے ہوئے کچھ پریشان حال لوگوں سے ہمارے ساتھی شکیل اختر نے بات کی ۔