انڈیا سوشل میڈیا پر 'چُھٹّا دے دے رے مودی' کی مقبولیت

قطار تصویر کے کاپی رائٹ AFP

انڈیا میں پرانے نوٹوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد ہونے والی پریشانی کے اظہار کے لیے لوگ سوشل میڈیا پر طرح طرح سے اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

حکومت کے اس قدم کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت پر سخت نکتہ چینی کر رہی ہے۔

جمعہ کو ٹویٹر پر ٹرینڈز میں '# چُھٹّا_دے_دے_رے_مودی' بھی ٹرینڈز میں شامل رہا ہے۔

اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کیے جانے والے زیادہ تر ٹویٹس عام آدمی پارٹی کے حامیوں کی جانب سے آئے ہیں۔

ڈاکٹر صفين (HasanSafin) نے ٹویٹ کیا: 'کل ایک خاندان ملا، گاؤں سے آیا تھا۔ نہ کھانے کے لیے کھلے پیسے تھے نہ واپس جانے جے کے لیے۔ کسی بھی طرح کا شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا۔ # چھٹّا_دے_دے_رے_مودي۔'

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption نوٹوں پر پابندی کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں

بی ایل جین اٹوندہ (babulaljpr) نے ٹویٹ کیا: 'کسی کا بچہ بیمار ہے، کوئی دیتا نہیں قرض ہے، بچے کو بچانے دے رے مودی، # چھٹّا_دے_دے_رے_مودي۔'

نوفل بشیر (@ NOUFAL02066000) نے ٹویٹ کیا: 'غلطی ہو گئی، اب 15 لاکھ نہیں مانگیں گے، مگر چھٹّا تو دے دے رے۔'

واضح رہے کہ نریندر مودی نے عام انتخابات کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو بیرونی ملک سے کالا دھن واپس لائیں گے اور اس میں سے سب کو 15 لاکھ روپے کا حصہ مل سکتا ہے۔

مہیش (mjdoshi) لکھتے ہیں: 'محنت کی کمائی نہیں مل رہی ہے، چُھٹّے کی تو بات ہی چھوڑو۔'

كانتا دھمیجا (DhamijaKanta) لکھتی ہیں: 'لوگوں نے 'نوٹنکی بند' کرنے کو کہا تو مودی جی نے 'نوٹ بندی' کر دی۔'

مشرف خان (@ kmkhan11) لکھتے ہیں: 'نوٹنکی بازی اور فرضی حب الوطنی سے پیٹ نہیں بھرتا، عوام اب یہ سب جان گئی ہے!'

عادل احمد خان (AdilAmhad) لکھتے ہیں: 'چائے پینی ہے # چھٹّا_دے_دے_رے_مودي۔'

پریرینا prena_ نے ٹویٹ کیا: 'مودی حکومت کی خصوصیت یہی رہی ہے کہ اس نے ہر سوال کا منہ قوم پرستی اور مذہب کی توپ کی جانب کر دیا ہے!'

اسی بارے میں