انڈیا کا جوہری میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption حکام کے مطابق میزائل کے تجربے سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا

انڈیا نے جوہری صلاحیت کے حامل زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل آگنی ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے سات سو کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

انڈیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق منگل کو بیلسٹک میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے علاقے میں کیا گیا۔

دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صبح دس بجے کے قریب موبائل لانچر کے ذریعہ داغا گیا۔

انڈیا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کا یہ تجربہ انڈین فوج کی اسٹرٹیجک کمانڈ فورسز کی ٹریننگ کا حصہ ہے۔

حکام کے مطابق میزائل کے تجربے سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا۔

12 ٹن وزن کا حامل اگنی ون میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اسے اپنے ہدف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ میزائل انڈیا میں موجود دفاعی تحقیق کی لیبارٹریوں کے تیار کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں