شمالی ایران میں ٹرین حادثہ، 35 افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption یہ حادثہ جمعے کے روز دارالحکومت تہران سے 250 کلومیٹر مشرق میں سیمنان صوبے میں پیش آیا۔

شمالی ایران میں ایک ٹرین حادثے میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اس واقعے کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک اور ٹرین سے رکی ہوئی ٹرین کا تصادم بھی ہوا۔ اس واقعے میں حادثے کا شکار ٹرین کی دو بوگیاں جل بھی گئی ہیں۔

یہ حادثہ جمعے کے روز دارالحکومت تہران سے 250 کلومیٹر مشرق میں سیمنان صوبے میں پیش آیا۔ حادثے کے علاقے میں درجہ حرارت انتہائی کم ہونے کی وجہ سے شدید سردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقام انتہائی دور دراز علاقے میں ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔

صدر حسن روحانی نے اس حادثے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ریاستی گورنر محمد رضا خباز کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث پیش آنے والے میکینیکل مسئلے کی وجہ سے بین الشہری ایکپریس ٹرین کو سٹیشن سے پہلے ہی رکنا پڑا جو کہ تصادم کی وجہ بنی۔ دوسری ٹرین کے ساتھ تصادم کے بعد ٹرین کی دو بوگیوں کو آگ لگ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 70 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسی بارے میں