مودی دس طاقتور رہنماؤں میں شامل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فوربز میگزین نے دنیا کے 10 سب سے زیادہ طاقتور لوگوں کی فہرست میں جگہ دی ہے۔

سال 2016 کے سب سے زیادہ طاقتور لوگوں کی اس فہرست میں وزیر اعظم مودی کو نویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔

میگزین نے مودی کے لیے لکھا ہے ’انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ملک کے 1.3 ارب لوگوں کے درمیان خاصے مقبول ہیں۔ مودی نے حالیہ برسوں میں براک اوباما اور شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران عالمی رہنما کے طور پر اپنی پروفائل میں اضافہ کیا ہے۔‘

فوربز نے سب سے طاقتور لوگوں کی فہرست میں 74 لوگوں کو جگہ دی ہے۔

اس میں روس کے صدر ولادیمر پوتن کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP, PA, REUTERS, AFP

میگزین نے پوتن کو مسلسل چوتھے سال پہلے نمبر پر جگہ دی ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تیسرے نمبر پر جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے اور پوپ فرانسس پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں