روہنگیا کشمیر میں پناہ کے متلاشی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں پناہ کے متلاشی روہنگیا کو ہندو انتہا پسندو کی مخالفت کا سامنا

انڈيا میں پندرہ ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ یہ برما میں ہونے والے مظالم سے جان بچا کر یہاں پہنچے ہیں۔ ان میں سے پانچ ہزار سے زیادہ پناہ گزین انڈيا کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مقیم ہیں۔ جموں کی بعض ہندو تنظیمیں ان پناہ گزینوں کی مخالفت کر رہی ہیں ليکن حکومت کا رویہ ہمدردانہ ہے۔ یہ پناہ گزین شہر کے کئی علاقوں میں جھگیوں میں رہتے ہیں ۔ یہاں وہ محفوظ ہیں لیکن زندگی آسان نہیں ہے۔ جموں سے شکيل اختر۔