انڈین لڑکی کی ٹویٹ مودی اور سلمان سے زیادہ مقبول

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ٹویٹ نے مودی اور سلمان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے

انڈیا کی ایک لڑکی کے ٹویٹ کو ٹوئٹر پر دوبارہ اتنی بار ٹویٹ کیا گيا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، سلمان خان کے ریکارڈ کو بھی اس نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈیا میں شاید اس لڑکی سے آگے اب بس شاہ رخ خان ہی ہیں۔

ٹوئٹر کے candinam ہینڈل سے نمرتا نے ٹویٹ کیا تھا: 'اپنے ایکس سے 10 سال بعد بات کی۔ اس نے پوچھا، مس یا مسز؟ میں نے جواب دیا: 'ڈاکٹر'۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption نمرتا ٹویٹ

آپ کو اس ٹویٹ میں شاید کچھ خاص نظر نہ آئے لیکن اس ٹویٹ کو 40 گھنٹوں کے اندر تقریباً 96 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گيا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹویٹ کو نمرتا دتہ نے thescribstories سے کاپی پیسٹ کیا تھا۔

ابتدا میں تو وہ اسے اپنا بتا رہی تھیں لیکن بعد میں یہ تسلیم کیا کہ یہ الفاظ انھوں نے کہیں سے نقل کیے ہیں۔

اس سے پہلے انڈیا میں کوئی بھی ٹویٹ، جو سب سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا گيا، وہ وہ شاہ رخ خان کا ایک ٹویٹ تھا۔ شاہ رخ نے گلوکار زين ملک کے ساتھ ایک سیلفی لی تھی جس کو تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption شاہ رخ کی اس ٹویٹ کو ایک لاکھ سے زیادہ بار ٹویٹ کیا گيا تھا

2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اچھے دنوں کے تعلق سے جو ٹویٹ کیا تھا، وہ 90 ہزار بار ری ٹویٹ ہوا تھا۔

سلمان خان کی بھی ایک ٹویٹ کو تقریباً 45 ہزار ار ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔

دیگر ممالک کی ٹویٹر کی بات کریں تو 2014 آسكرز میں ٹویٹ کی جانے والی سیلفی تقریباً 32 لاکھ 87 ہزار بار ری ٹویٹ کی جا چکی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

حال ہی میں امریکی صدر براک اوباما کا 11 جنوری کو کیا جانے والا ٹویٹ بھی تقریباً 9 لاکھ بار ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔

نمرتا کے ٹویٹ کے بہانے بہت سے دیگر لوگوں کو بھی اپنی تخلیقی صلاحیت ظاہر کرنے کا موقع مل گیا۔

بہت سے ٹویٹر صارفین نے ' Spoke to my ex after 10 years' یعنی اپنے ایکس سے 10 برس بعد بات کی' لائن کے ساتھ کچھ نئے ٹویٹ کیے ہیں۔

پیروڈی ہینڈل نیتا جی نے ٹویٹ کیا: 'اپنے ایکس سے 40 سال بعد بات کی۔ اس نے پوچھا مس یا مسز۔ میں نے کہا، جے این یو سٹوڈنٹ۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption امریکی صدر براک اوباما کا 11 جنوری کو کیا جانے والا ٹویٹ بھی تقریبا 9 لاکھ بار ری ٹویٹ کیا گیا تھا

چراغ نے ٹویٹ کیا: 'اپنے ایکس سے 9 سال بعد بات کی۔ اس نے کہا سیٹمیکس دیکھو۔ میں نے وجہ پوچھی تو وہ بولی، سوريہ ونشم (ایک فلم) ابھی تک آ رہی ہے۔'

ڈیکے نے ٹویٹ کیا: 'اپنی ایکس سے 10 سال بعد بات کی۔ وہ بولی، میں آپ کی گرل فرینڈ ہی کب تھی۔'

UnfairAndLowly نے لکھا: 'میں اپنی ایکس سے 10 سال پہلے ہونے والی بات ٹویٹر پر نہیں لکھ سکتا۔ میری بیوی مجھے ٹویٹر پر فالو کرتی ہے۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں