’ریپ کے مجرمان کو بلاتاخیر سزائیں دی جائیں‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ریپ کے مجرمان کو بلاتاخیر سزائیں دی جائیں‘

انڈيا کی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفّر نگر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 60 سے زیادہ مسلمان ہلاک ہوئے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوئے۔ اس دوران متعدد مسلم خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی ہوئی تھیں جو گذشتہ چاربرس سے انصاف کے لیے لڑ رہی ہیں لیکن انھیں انصاف نہیں ملا۔ ملزم آزاد ہیں جن کی جانب سے انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی زندگی خوف کے سائے میں گزر رہی ہے۔ ہمارے نامہ نگار شکیل اختر نے ایسی ہی متاثرہ خواتین سے بات چيت کی۔