ایئرانڈیا کی خواتین کے عملے کے ساتھ دنیا کے گرد پرواز

انڈیا تصویر کے کاپی رائٹ Twitter - San Francisco Airport
Image caption ایئر انڈیا کا عملہ سان فرانسسکو ایئر پورٹ پر سیلفی لیتے ہوئے

انڈیا کی سرکاری ایئر لائن ایئرانڈیا کے مطابق پیر کے روز ان کی نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز دنیا کی پہلی پرواز تھی جس کا تمام کام خواتین عملے نے کیا تھا اور یہ دنیا کے گرد چکر لگا کر وطن واپس پہنچی۔

بوئنگ 777 طیارے کی یہ پرواز امریکہ کی طرف بحر الکاہل کے اوپر سے ہوتے پہنچی اور واپسی پر اس نے بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کی اور جمعے کو نئی دہلی میں اتری۔

خواتین کے عملے کے ساتھ دنیا کی طویل ترین پرواز

یاد رہے کہ پچھلے سال مارچ میں ایئر انڈیا نے دنیا کی اُس وقت کی طویل ترین دورانیےکی پرواز بھی صرف خواتین عملے کی ساتھ کی۔ یہ پرواز چھ مارچ کو دہلی سے روانہ ہوئی اور اس نے 17 گھنٹوں میں 14,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور آٹھ مارچ کو دہلی کے لیے واپس روانہ ہوئی۔

ایئر انڈیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اس ریکارڈ کو گینیس ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

جہازکے عملے کے علاوہ چیک ان، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ اینجینئرز اور ائیر ٹریفک کنٹرولر جنھوں نے پرباز کی روانی اور آمد کی منظوری دی تھی، وہ تمام عملہ بھی خواتین پر مشتمل تھا۔

کمپنی کے مطابق خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے وہ صرف حواتین کے عملے پر مبنی ایسی مزید پروازیں بھی چلائیں گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں