’چینی معیشت کی ترقی کا ہدف کم ہوکر 6.5 فیصد مقرر‘

چین تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption نیشنل پیپلز کانگرس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر موجود چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیچیانگ

چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے ملکی ترقی کا ہدف تقریباً چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ گذشتہ برس چھ اعشاریہ پانچ سے لے کر سات فیصد تک تھا۔

چین کے وزیراعظم نے یہ اعلان بیجنگ میں ملکی پارلیمان، نیشنل پیپلز کانگرس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس کے دوران چین کی معیشت میں ترقی کی شرح 26 سالہ تاریخ میں سب سے کم رفتار سے ترقی کی ہے۔

٭چین کا دفاعی اخراجات میں سات فیصد اضافے کا اعلان

وزیراعظم لی نے کہا کہ وہ کوئلہ اور سٹیل بنانے والے ایسے ریاستی اداروں کو کنٹرول کریں گے جنھیں چلانے کے لیے حکومتی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں چینی حکام کی جانب سے کیے جانے والے اس قسم کے وعدے پورے نہیں ہو سکے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP

بیجنگ کے گیٹ ہال میں پارلیمینٹ کے 3000 سے زیادہ اراکین موجود ہیں۔

این پی سی اور اس کی ایڈوائزری باڈی کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے جسے'لیاگوئی' یا 'دو اجلاس' کہا جاتا ہے۔

انھوں نے ملک کے صدر شی جن پنگ کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اپنے خطاب میں چین کے وزیراعظم نے ملکی مسائل کی جانب اشارہ کیا۔ انھوں ماحولیاتی آلودگی کو ایک مسیلہ قرار دیا اور اور چند افسران کی کاہلی کو بھی ترقی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا۔

اسی بارے میں