رانچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 451 رنز، انڈیا کا محتاط جواب

انڈیا تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انڈیا کی جانب سے آوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر کے ایل راہل تھے جو کہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 67 رنز پر آوٹ ہوئے

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انڈيا نے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کے 451 رنوں کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنا لیے ہیں۔

انڈیا کی جانب سے آوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر کے ایل راہل تھے جو کہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 67 رنز پر آوٹ ہوئے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام کے وقت مرلی وجے 42 اور پجارا 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

رانچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جمعے کی دوپہر بعد آ‎سٹریلیا کی پوری ٹیم 451 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سمتھ نے 176 رن سکور کیے اور وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھوں نے 361 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 چوکے لگائے۔

بلے باز گلین میکسویل نے بھی ٹیسٹ میچوں کی اپنی پہلی سنچری مکمل کی اور نو چوکوں اور دو چھکّوں کی مدد سے 104 رن سکور کیے۔

انڈيا کی جانب سے اجے جڈیجا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اومیش یادو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تھا تو سمتھ 117 اور گلین میکسویل 82 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

سمتھ نے اپنا 53واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اپنے 5000 ٹیسٹ رنز بھی مکمل کیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انڈیا کی جانب سے امیش یادو نے دو اور ایشون اور جاڈیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

رانچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں زخمی ہونے والے بولر مچل سٹارک کی جگہ بیٹ کمنز کو شامل کیا گیا ہے جو پانچ سال کے وقفے کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کلھیل رہے جبکہ انڈیا کی ٹیم میں اوپنر وجے مرلی کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پونے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ بنگلور ٹیسٹ میں انڈیا نے 75 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں