بنگلہ دیشی وزیراعظم کا دورۂ انڈیا: 50 سال کے بعد کولکتہ کھلنا ریل سروس بحال

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ جمعے کو انڈیا کے چار روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچی تھیں

انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک مسافر ٹرین سروس تقریباً 50 سال کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جو اس وقت چلتی تھی جب بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا۔

انڈیا کے شہر کولکتہ سے بنگلہ دیش کے شہر کھلنا کے درمیان چلنے والی فرینڈشپ ایکسپریس ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دورۂ انڈیا کے دوران دہلی میں کیا ہے۔

انڈیا کا سرحدوں پر سمارٹ باڑ لگانے کا منصوبہ

خیال رہے کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ اور کولکتہ کے درمیان پہلی فرینڈشپ ایکسپریس کا آغاز تو سنہ 2008 میں کیا گیا تھا تاہم سنہ 1947 میں تقسیم ہونے والے بنگال کے اس خطے میں بہتر ریل رابطے قائم کرنے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔

ٹرین سروس کے علاوہ نئی بس سروس بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ جمعے کو انڈیا کے چار روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچی تھیں۔

خیال رہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے سنہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شیخ حیسنہ کا انڈیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے دورۂ انڈیا کے دوران دونوں ممالک کے مابین 21 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس میں 50 کروڑ ڈالر پر مشتمل دفاعی معاہدہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں