کشمیری میں طلبا سراپا احتجاج کیوں ہیں؟
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں؟

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں دو ہفتے قبل بھارتی پارلیمنٹ کی ایک نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات نے عوامی غم و غصے کی جو لہر پیدا کی وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ اس دوران ایک کالج پر فوج کے چھاپے کے بعد کشمیری طلبہ و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ اور فورسز کے مابین جھڑپوں میں سو کے قریب طلبہ و طالبات زخمی ہیں۔ آج ایک ہفتے کی چھٹی کے بعد حکومت نے سکول کھولنے کا اعلان کیا لیکن سکول اور کالج کھلتے ہی وردی پہنے طلبا نے پھر ایک بار سڑکوں کا رُخ کیا۔ سرینگر سے ریاض مسرور