'مودی انڈیا کے کمزور ترین وزیر اعظم'

نریندر مودی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہندوستانی فوجیوں کی کٹی پھٹی لاش برآمد ہونے کے بعد مرکزی حکومت پر سخت جوابی کارروائی کے لیے زور ڈالا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر منگل کی صبح سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو 'انڈیا کے آج تک کے سب سے کمزور وزیر اعظم' کے نام کا ہیش ٹيگ ModiWeakestPMever# گشت کر رہا ہے۔

لوگ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ فوجیوں کی لاشوں کے ساتھ کی جانے والی مبینہ بدسلوکیوں پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

٭ انڈیا کسی کی زمین کا بھوکا نہیں ہے: مودی

٭ 'مودی فوجیوں کے خون کی سودے بازی کر رہے ہیں'

ایک صارف سیمي آہوجا کے نام سے لکھتی ہیں: 'ہاں، بدقسمتی سے مسٹر وزیراعظم، آپ سب سے کمزور وزیر اعظم ہیں۔'

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER

ایک دوسرے صارف سنیل باروپل نے نریندر مودی کا ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے مقابلہ کرتے ہوئے لکھا: 'بےشک مودی نے انڈیا کی ترقی کے لیے پالیسیاں بنائیں، لیکن قومی سلامتی کے محاذ پر اندرا گاندھی بہتر تھیں۔'

ایک صارف شوم نے ٹویٹ کیا: 'وزیر اعظم صرف ہوائی قلعہ بنا رہے ہیں۔ مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں اور انڈیا کے لیے شرم کا باعث ہیں۔'

دریں اثنا انڈیا کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی مبینہ 'سرجیکل سٹرائکس' کے حوالے سے لوگ منقسم نظر آئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ٹریندر مودی کے پرانے ٹویٹ جب وہ انڈیا کے وزیر اعظم نہیں تھے

انشومان ڈانڈا لکھتے ہیں: 'ہمارے شہیدوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی جا رہی اور ہم اب بھی سرجیکل سٹرائیکس کا راگ الاپ رہے ہیں، اس سے کچھ نہیں ہوتا۔'

اس کے علاوہ وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈروں کے پرانے ٹویٹس اور بیانات کو بھی شیئر کیا جا رہا جن میں انھوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ بربریت پر اس وقت کی یو پی اے حکومت کی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

نریندر مودی کے سنہ 2013 کے کئی ٹویٹس گشت کر رہے ہیں جس میں انھوں نے سرحد پر رونما ہونے والے واقعات پر اس وقت کی کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک صارف نے بی جے پی رہنما ششما سوراج کے چھ اگست سنہ 2013 کے ایک ٹویٹ کے ساتھ لکھا: 'کیا آپ اسے پھر سے ٹویٹ کر سکتی ہیں کیونکہ یہ آج بھی بہت ہی موزوں ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption انڈیا کی رواں وزیر خارجہ ششما سوراج کی پرانی ٹویٹ

اس ٹویٹ میں سشما سوراج نے پانچ انڈین نوجوانوں کی ہلاکت پر اس وقت کی مرکزی حکومت کو کمزور اور فیصلہ کرنے میں نا اہل قرار دیا تھا۔

اسی بارے میں